منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بلاول بھٹو اور وفاقی وزراء سمیت ارکان اسمبلی بڑی پابندی لگا دی گئی ‎

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے بلاول بھٹو اور وفاقی وزراء سمیت ارکان اسمبلی کو جی بی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی۔سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی کے ترجمان چوہدری عبدالقیوم کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عدالت عظمیٰ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس سید ارشد حسین شاہ اور سینئر جج جسٹس وزیر شکیل احمد پر

مشتمل ڈویڑن بنچ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وفاقی وزراء سمیت ارکان اسمبلی کو جی بی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روکنے سے متعلق چیف کورٹ جی بی کے 6 نومبر 2020 کے فیصلے کے خلاف پی پی پی کی اپیل کی سماعت کی۔اپیلیٹ کورٹ نے جمعرات کی رات 8 بجکر 45 منٹ پر فیصلہ صادر کرتے ہوئے بلاول بھٹو اور وفاقی وزراء سمیت تمام ارکان اسمبلی پر جی بی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ پر پابندی سے متعلق چیف کورٹ جی بی کے فیصلے کو بحال اور برقرار رکھا جبکہ سپریم اپیلیٹ کورٹ نے چیف کورٹ کی جانب سے بلاول بھٹو اور جی بی الیکشن میں حصہ لینے والے دیگر ارکان اسمبلی کو 3 دن کے اندر جی بی کو چھوڑنے سے متعلق چیف کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔خیال رہے کہ 15 نومبر کو گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لیے 24 میں سے 23 نشستوں پر انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں بلاول بھٹو پیپلز پارٹی جب کہ علی امین گنڈاپور، مراد سعید اور ذلفی بخاری پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم کو لیڈ کر رہے ہیں۔ملسم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز کر رہی تھیں تاہم ان کے ساتھ ن لیگ کے اراکین اسمبلی بھی موجود رہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…