راولپنڈی (این این آئی)لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے
رخ چکری اور خنجر سیکٹر میں راکٹ اور مارٹرز سے تاری بند اور سماہنی گاؤں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے ایک شہری نے جام شہادت نوش کیا جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی بھارتی سینئر سفارتکار کو مسلسل دوسرے روز دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نے رکھ چکری اور کھینجر سیکٹرز پر 12 نومبر کو بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔