منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سفیر نکالنا پڑے گا،سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا فرانسیسی سفیر کو پاکستان سے نکلوانے کی مہم عروج پر

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )حضور نبی پاکﷺ کی محبت ہمارے ایمان کا ایسا جز ہے کہ جس کے بغیر مسلمان ہو ہی نہیں سکتے۔حضرت محمدﷺ اللہ تعالی کے آخری نبیﷺ اور اللہ کے دین کو ہمیشہ کے لیے مکمل کر دینے والے ہیں۔تاہم دوسرے مذاہب کے پیروکار اکثر اسلام اور دین محمدی کو تضحیک کا

نشانہ بناتے نظر آتے ہیں۔اس حوالے سے ان کی ہر بار کوشش ہوتی ہے کہ حضور نبی پاکﷺ کے خاکے بنا کر ناموس رسول ﷺ پر حملہ آور ہوں تاکہ مسلمانوں کو تکلیف پہنچائی جا سکے۔مگر نبی محمدﷺ کے ماننے والے ہر بار اٹھ کھڑے ہوتے اور منافقین و مشرکین کے سامنے ڈٹ جاتے ہیں۔اس بار بھی فرانس جیسے ملک میں حکومتی سرپرستی میں توہین رسالت ﷺ کا مرتکب ہوتے ہوئے خاکے بنائے گئے جس پر دنیا بھر کے مسلمان سرپا احتجاج نظر آتے ہیں۔اگرچہ اس بات کو کافی دن گزر چکے ہیں مگر ابھی تک مسلمانوں کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہواور وہ فرانس کو گھٹنے ٹیک کر معافی مانگنے پر مجبور کر رہے ہیں۔اس وقت بھی پاکستان میں ٹوئٹ پر ٹاپ ٹرینڈ اگر دیکھا جائے تو وہ اسی موضوع کے حوالے سے ہے۔اس ٹرینڈ کو ہیش ٹیگ کے ساتھ تمہیں سفیر نکالنا پڑے گاکے عنوان سے وائرل کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین دھڑادھڑ اس میں حصہ لے رہے ہیں کہ فرانس کے سفیر کو نکال دینا چاہیے۔اگر فرانسیسی واقعے پر حکومتی سطح پر بھی احتجاج کیا گیا تھا مگر اس حد تک نوجوانوں کے جذبات کی ہمدردی نہیں کی گئی کہ فرانس کا سفیر ہی ملک بدر کر دیا جاتا۔تاہم اب سوشل میڈیا ٹرینڈ کی بدولت یہ یقین کیا جا سکتا ہے کہ اب ملک پاکستان ست فرانس کا سفیر نکال کر دین اسلام اور رحمت اللعالمینﷺسے غیر مشروط محبت و لامحدود وفاداری کا ثبوت دیا جائے گا۔یاد رہے کہ فرانس میں حضور نبی پاکﷺ کے خاکے بنا کر سرکاری عمارت پر فلیکس کی صورت میں آویزاں کیے گئے تھے جس پر ساری دنیا سے ردعمل دیکھنے کو ملا تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…