سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کے چک 36 شمالی میں 9 سالہ بچی کی ابروریزی کے مقدمہ میں ملزمان کی عدم گرفتاری میں پولیس کے ساتھ ساز باز کرنے پر لواحقین نے لوگوں کے ہمراہ شدید احتجاج کرتے ہوئے بائی پاس روڈ بلاک کرکے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔زرائع کے مطابق نواحی چک 36شمالی میں محنت کش طاہر حیات کی 9 سالہ بیٹی نمرین کے
ساتھ باغ کنو میں مبینہ آبرو ریزی کی گئی جس پر تھانہ صدر میں زیر دفعہ 376 ت پ مقدمہ درج کرلیا گیا۔جس میں پولیس کی جانب سے مقدمہ میں میرٹ پر تفتیش نہ کرنے اور مقدمہ کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر پولیس کے خلاف لواحقین نے لوگوں کے ہمراہ چک 36 شمالی کے پاس بائی پاس روڈ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹائر جلا کر ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت روک دی۔ اس موقع پر مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے اور مقدمہ کی پیروی نہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ اور ملزمان کو گرفتار بھی نہیں کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب اور اعلی پولیس افسران اس معاملے کا نوٹس لیں اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مزاکرت کئے اور ملزم کی گرفتاری اور دوسرے کی تلاش میں مصروف ہونے کا یقین دلایا