جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی مہنگی ترین شادی۔۔۔کروڑوں روپے کے اخراجات ‎ ایف بی آر نے اخراجات کی انکوائری رپورٹ جاری کردی‎ تفصیلات نے ہر شخص کو حیران کر دیا‎

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن/ مانیٹرنگ ڈیسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کی مہنگی ترین شادی کی انکوائری مکمل کر لی۔ذرائع کے مطابق بزنس مین کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے لیے نجی کنٹری کلب کو 15 کروڑ روپے ادائیگی کی گئی تھی جسے 120 روز کے لیے بک کیا گیا تھا۔شادی کے انتظامات دیکھنے والی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی

جب کہ بارات ڈیکوریشن کے لیے ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے دیے گئے۔مہنگی ترین شادی کی تقریب پر ایف بی آر نے صنعتکار کو نوٹس بھیج دیاذرائع کے مطابق آتش بازی کے لیے ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی جب کہ فوٹو گرافی اور اسٹوڈیو کے لیے 95 لاکھ روپے تک دیے گئے۔شادی میں پرفارم کرنے والے 2 گلوکاروں کو ایک کروڑ 5 لاکھ روپے دینے کی بھی تحقیقات کی جار ہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں نکاح کے لیے مولانا کو مبینہ طورپر 10 لاکھ روپے دیے گئے۔خیال رہے کہ گوجرانوالہ کے ممتاز صنعت کار کی بیٹی کی مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر چرچوں کے بعد ایف بی آر نے نوٹس لے لیا تھا۔واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ممتاز صنعت کار کی بیٹی کی شادی پر اخراجات کے خوب چرچے ہو رہے تھے جس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے نوٹس لے لیا۔ایف بی آر نے صنعت کار شیخ محمد اقبال کو نوٹس جاری کیا تھا، تقریب میں پرفارم کرنے والے گلوکار راحت فتح علی خان اورعاطف اسلم کو ہونے والی ادائیگیوں کے بارے میں بھی وضاحت مانگ لی۔ایف بی آر نے صنعت کار شیخ محمود اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 نومبر تک جواب طلب کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق شادی کی تقریبات 5 سے 7 نومبر تک لاہور میں ہوئیں اور اس پرتعیش شادی پر غیر معمولی اخراجات ہوئے۔‎دوسری جانب سوشل میڈیا پر مختلف نیوز ویب سائیٹس نے دعویٰ کیا ہےکہ شادی کی تقریب پر 200کروڑ کے اخراجات آئے ہیں ۔ جبکہ کچھ نے کہا ہے کہ 80کروڑ کا خرچہ ہوا۔اصل حقائق جانے  کیلئے فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر) نے شادی کی تقریبات پر ہونے والے اخراجات کی تمام تفصیلات مانگ لیےہیں،سوشل میڈیا پر اس شادی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد لوگوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیا گیا۔ زیادہ تر لوگوں کی جانب سے اتنی مہنگی تقریب کے انعقاد پر تنقید کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور خبروں کے بعد اب ایف بی آر نے اس حوالے سے نوٹس لے لیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ماسٹر ٹائلز کمپنی کے حکام کو نوٹس جاری کر کے اس شادی کی تقریب کے اخراجات کے حوالے سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس گوجرانوالہ کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…