پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ن لیگ کے بیانیے کا فراڈ کھل کر سامنے آ گیا، شاہد خاقان عباسی کیخلاف بھی گھیرا تنگ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے امور داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم نواز کے انٹرویو کے بعد (ن)لیگ کے بیانیے کا فراڈ کھل کر سامنے آ گیا ہے، ان کا اصل بیانیہ این آر او اور دوبارہ اقتدار حاصل کرنا ہے،شہباز شریف نے مال کھایا ہے، حساب دینا

پڑے گا۔شہزاد اکبر نے ایوان وزیراعلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کہہ رہی ہیں حکومت ختم کر دی جائے جبکہ دوسری طرف کہتی ہیں ماضی میں حکومتوں کو ختم کر دیا گیا۔ پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ علاقائی پارٹیاں بن گئی ہیں۔ بلاول اور مریم کے درمیان چوہے بلی کا کھیل جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف فیملی کے خلاف فرد جرم عائد ہو چکی جبکہ شاہد خاقان عباسی کیخلاف بھی گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ شہباز شریف نے مال کھایا ہے، حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ نیب چینی پر سبسڈی دینے کی انکوائری کر رہا ہے لیکن اس کیس میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ایسا نہیں کہ کسی کے ساتھ کوئی رعایت برتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شوگر امپورٹ کرنے کے بعد چینی کے نرخ کم ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے نے شوگرملزمالکان کومنی لانڈرنگ پرنوٹس جاری کیے، 3 شوگرملزمالکان نے ہائی کورٹ میں فیصلے کوچیلنج کیاتھا،شوگرانکوائری کمیشن کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ فیک اکائونٹ والے کیس کی تحقیقات ایف آئی ایکرتاہے۔(ن)لیگ کااصل بیانیہ این آراولینااوردوبارہ اقتدارحاصل کرناہے،نیب چینی پرسبسڈی دینے کی انکوائری کررہاہے،نیب نے شوگر سبسڈی کیس میں ابھی تک کسی کوگرفتارنہیں کیا،ایسانہیں کہ کسی کیساتھ کوئی رعایت برتی جارہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…