اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کر گئے وہ گزشتہ چند روز سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ٍ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں وہ گزشتہ چند روز سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جسٹس وقار احمد سیٹھ نے 23 جون
2018 کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا عہدہ سنبھالا تھا وہ گذشتہ چند روز سے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اسلام آباد کے نجی ہسپتال کلثوم انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جمعرات کے روز انتقال کر گئے ہیں ملک بھر کی بار کونسلز نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم اور دیانتدار جس سے محروم ہوگیا ہے۔