اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان عباسی، اْن کے بیٹے عبداللہ خاقان، مفتاح اسماعیل کیخلاف عدالت کا اہم فیصلہ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس میں 16 نومبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کو کیس کی سماعت جج محمد اعظم نے کی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اْن کے بیٹے عبداللہ خاقان، سابق وزیر خزانہ مفتاح

اسماعیل سیمت دیگر ملزمان کو پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ کراچی میں موجود ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے گی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ خان نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ نیب کے مطابق اب بھی منصوبے سے قومی خزانے کو نقصان ہو رہا ہے، ایک جرم اگر جاری ہے تو اس پر کیسے فرد جرم عائد ہوسکتی ہے؟۔عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، سابق ایم ڈی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) شیخ عمران الحق، سابق چیئرپرسن آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) عظمیٰ عادل، شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان، سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق ایم ڈی محمد امین سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 16 نومبر کو طلب کر لیا۔کراچی میں موجود ملزمان پر وڈیولنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے دو غیر ملکی ملزمان شنا صادق اور فلپ ناٹمن کا کیس الگ کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…