جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم نے آرمی چیف کو بلاول بھٹو سے رابطہ کرنے کا نہیں کہا، شہباز گل نے فردوس عاشق اعوان کے بیان کی تردید کر دی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ فردوس صاحبہ کا بیان ان کا ذاتی تجزیہ یا خیال ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے یہ بات درست نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق فردوس عاشق

اعوان نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے کہنے پر آرمی چیف نے بلاول کو کال کی تھی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کو اداروں اور صنعتوں کا اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہضم نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی میں 50 فیصد سبسڈی دے کر عمران خان نے صنعتوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت صنعتیں بھرپور صلاحیت سے کام کررہی ہیں،انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد صنعتیں کھولنا بہترین فیصلہ تھا۔شہباز گل نے کہا کہ صنعتوں کے کھلنے سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں ں ے کہا کہ دو لاکھ نوکریاں عمران خان کے وعدے کی تکمیل کی جانب ایک قدم ہے۔شہباز گل نے کہا کہ پہلے اداروں پر حملے اور اب منتیں، یہ ہے ان کی اصلیت۔ انہوں ں ے کہا کہ جعلی انقلاب بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…