پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کتنے اثاثوں کے مالک نکلے؟ سندھ ارکان اسمبلی کے اثاثے بھی سامنے آ گئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے اراکین سندھ اسمبلی کے مالی گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ 23 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے۔ ان کے پاس ڈیڑھ کروڑ مالیت کی دوگاڑیاں ہیں اور والدہ کی طرف سے 100 تولہ سونا تحفہ ملا۔ ان کی بیٹی کے نام ڈی ایچ اے میں تین کروڑ مالیت کے دو پلاٹ بھی ہیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی

آغا سراج درانی 10 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پاس 6 کروڑ 16 لاکھ روپے میں موجود ہیں۔ انہوں نے 15 لاکھ روپے کا اسلحہ ظاہر کیا ہے۔رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور 39 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہے، ان کے پاس 980 گرام کے زیورات اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی تین گاڑیاں ہیں۔سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی 2 کروڑ 31 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک نکلے۔ انہوں نے بھی 100 تولہ سونا ظاہر کیا ہے، سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ 13 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے، ان کے پاس 477 تولے سونا ہے۔سندھ کے صوبائی سہیل انور سیال 9 کروڑ 28 لاکھ روپے، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی 33 کروڑ چالیس لاکھ روپے اور حلیم عادل شیخ 2 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے۔شرجیل میمن کے پاس ملک میں اور بیرون ملک کئی جائیدادیں ہیں، ان کے پاس ڈی ایچ اے کراچی میں 44 لاکھ اور 97 لاکھ کی دو پراپرٹی ہیں۔ اسی طرح ایم ڈی اے میں 12 لاکھ کا پلاٹ ہے، تھرپارکر میں 1 کروڑ 50 لاکھ 80 ہزار مالیت کا گھر اور زرعی زمین ہے، دبئی میں 5 کروڑ مالیت کے دو فلیٹس ہیں، دبئی میں ہی اہلیہ کا 9 کروڑ 89 لاکھ کی مالیت کا ولا ہے، اسی طرح دبئی آفس میں بھی اہلیہ کے 50 فیصد شیئرز ہیں جن کی مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ ہے۔شرجیل میمن کے پاس 25 لاکھ کا اسلحہ، دو لینڈ کروزر، 150 تولہ زیور ہے جبکہ ان

کی اہلیہ کے پاس 100 تولہ زیور ہے۔ شرجیل میمن کے پاس 7 کروڑ 99 لاکھ 39 ہزار 190 روپے کی رقم ہے۔ ان کی اہلیہ کے پاس 14 کروڑ 93 لاکھ 4 ہزار 1 سو 1 روپے ہیں۔ شرجیل میمن کے دو بینک اکاؤنٹ ہیں جن میں سے ایک میں 69 لاکھ 4 ہزار 8 سو 22 روپے ہیں جبکہ دوسرے میں 31 لاکھ 80 ہزار 7 سو 40 روپے ہیں۔

شرجیل میمن کی اہلیہ کے تین بینک اکاؤنٹ ہیں جن میں سے ایک میں 3 ہزار 7 سو 92 روپے ہیں دوسرے میں 2 ہزار 6 سو 31 روپے ہیں اور تیسرے میں 3 کروڑ 86 لاکھ 29 ہزار 80 روپے ہیں۔ شرجیل میمن نے تین بینکوں سے قرضہ بھی لے رکھا ہے اور ان کے ذمہ 2 کروڑ 71 لاکھ 58 ہزار 3 سو 73 روپے واجب الادا ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…