پشاور(این این آئی) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکی طالبات نے اداروں میں ہراسانی کے واقعات کیخلاف احتجاج کیا، اساتذہ پرچوں کی چیکنگ اور تحقیقی مقالوں کے دوران طالبات کو ہراساں کرتے ہیں،طالبات نے تحفظ کا مطالبہ کردیا۔ اسلامیہ
کالج یونیورسٹی پشاور کے طلباء اور طالبات نے ادارے میں ہراسانی کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کرتے ہوئے کالج انتظامیہ اور اساتذہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔طالبات کا اساتذہ پر الزامات لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ اساتذہ پرچوں کی چیکنگ اور تحقیقی مقالوں کے دوران طالبات کو ہراساں کرتے ہیں۔طالبات کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے ان کو کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا جارہا،،ہمیں جلد سے جلد تحفظ دیا جائے۔ طالبات نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کئی ڈیپارٹمنٹس میں اس طرح ہوتا ہے کہ اساتذہ سے تعلق نہ بنانے والی طالبات کے ریسرچ پیپر اپروو نہیں کیے جاتے اور نتیجے کے طور پر سال ضائع ہو جاتے ہیں دوبارہ سے یونیورسٹی کی فیس ادا کرکے پیپر دینا پڑتے ہیں۔