بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

جیل میں میرے کمرے اور باتھ روم میں کیمرے لگائے گئے‎،مریم نواز کے تہلکہ خیز انکشافات‎‎

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جیل میں ان کے باتھ روم اور کمرے میں کیمرے لگائے گئے، اگر یہ دروازہ توڑ کر مریم نواز کے بستر تک پہنچ سکتے ہیں تو پاکستان کی کوئی بھی خاتون محفوظ نہیں ہے۔نجی ٹی وی نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جیل میں ان کے ساتھ جو سلوک کیا گیا،

اگر وہ بتادیا تو ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔اینکر نے کہا کہ مائیک آپ کے سامنے ہے، سب کچھ بتادیں۔ جس پر مریم نواز نے کہا کہ آج نہیں بتاؤں گی، کیونکہ آج جد وجہد کر رہی ہوں اس لیے وکٹم پلے نہیں کرنا چاہتی۔ عورت کمزور نہیں ہے، میں رونا نہیں رونا چاہتی کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی لیکن وہ بھی وقت آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر مریم نواز کا دروازہ توڑ کر اس کے بستر تک پہنچ سکتے ہیں، اگر اسے حق بات کرنے پر والد کے سامنے گرفتار کرسکتے ہیں، اگر آپ میرے کمرے اور باتھ روم میں کیمرے لگا سکتے ہیں، اگر آپ مریم نواز کی ہر چیز پر نظر رکھ سکتے ہیں اور ٹیپ کرسکتے ہیں تو پاکستان کی کوئی بھی خاتون محفوظ نہیں ہے۔مریم نواز نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کی بالکل بھی شکایت نہیں کریں گی، وہ پاکستان کے عوام اور خواتین کے سامنے یہ مقدمہ رکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ جس دن مجھے نانی کہا میں بہت خوش ہوئی، میری بہت ہی پیاری نواسی ہے، جہاں بھی سگنل آتے ہیں تو میری نواسی مجھے میسج بھیجتی ہے۔ اس رشتے کو انہوں نے طعنہ بنانے کی کوشش کی تو یہ طعنہ انہوں نے مجھے نہیں بلکہ پاکستان کی ہر نانی اور دادی کو دیا ہے، جب ان کے پاس ثبوت نہیں ہوتے تو یہ ذاتی حملے شروع کردیتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…