اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ سرکاری سطح پر نیو ائیر نائٹ گورکھ ہلز پرمنائے گی ،روزنامہ جنگ میں رفیق بشیر کی شائع خبر کے مطابق حکومت سندھ کے ذیلی ادارے گورکھ ہلز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نیو ائیر نائٹ منانے کیلئے ایونٹ مینجمنٹ کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کرلی ہیں۔
گورکھ ہلز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق یکم جنوری 2021کی رات اور کو شاندار تقریب گورکھ ہلز اسٹیشن پر منانے کے لئے ساونڈ سٹم ،جنریٹر،ڈیکوریشن ، اسٹیج کی تعمیر اور ڈیزائنگ فوڈ کورٹ ، فائر ورک اور ایونٹ کی مارکیٹنگ کے لئے کمپنیویوں سے20نومبر 2020تک پیش طلب کی ہیں ، ذرائع کے مطابق اتھارٹی گورکھ ہلز اسٹیشن کو خوب صورت سجا جائے گا، اور رات کو دن میں تبدیل کرنے کے لئے بڑی بڑی سرچ لائٹ لگائی جائیں جبکہ ملک کے نامور گلور کار و اداکاروں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی،سندھ حکومت اپنے دس سالہ دور حکومت میں مری کا متبادل شہر گورکھ ہلز اسٹیشن کو تاحال سیاحت کے معیار کے مطابق ڈیولپ نہیں کرسکی، گورکھ اسٹیشن کا راستہ دشوار ترین ہے اور حکومت سندھ نے دس سال سے اس علاقے کو دشوار ترین رکھا ہوا، گورکھ ہلز کی ڈیولپمنٹمیں سب سے بڑی رپورٹ اراضی کی ڈیمارکشن ہے ،جس کے باعث اتھارٹی اراضی کی الاٹمنٹ یا ڈیولپمنٹ نہیں کر پارہی ہے۔