لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک )گلگت شہر کے اہم علاقوں پر مشتمل اس ضلع میں ایک لاکھ 18 ہزار 459 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ ملکی سیاسی ماحول گرم ہونے کی وجہ سے بڑی سیاسی جماعتوں نے کسی نئے امیدوار کو آزمانے کا رسک لینے کے بجائے
پرانے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق رواں سال جوہر علی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد انھیں تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات 2020ء کیلئے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ آزاد امیدواروں میں شفیق الدین حلقے میں اثرورسوخ رکھتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹ لینے کے خواہشمند تھے تاہم ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔اس حلقے میں مذہبی اثر ورسوخ بہت زیادہ اور مذہبی ووٹ کسی بھی امیدوار کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ راہ حق پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار حمایت اللہ خان اور ایک آزاد امیدوار مولانا عاطف عثمانی مذہبی حلقوں میں اثرورسوخ رکھتے ہیں۔تاہم اس حلقے میں پی ٹی آئی ن لیگ ، پیپلز پارٹی سمیت 25افراد انتخابی عمل میں حصہ لے گیں گے ۔