اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، پاکستان میں مذہبی جماعتیں بھی ہیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران ن لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے سینئر رہنما عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے
فوج کیخلاف بیانیے کے بعد کنارہ کشی کا فیصلہ کر لیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شمولیت اس لیے اختیار نہیں کروں گا کیونکہ ان کے پاس مسائل کے حل کا وژن موجود نہیں ہے اور ضروری نہیں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لوں ملک میں بہت ساری مذہبی جماعتیں بھی بڑی محنت کیساتھ اپنے کام کر رہی ہیں ۔ عبد القادر بلوچ نےکہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ الفاظ ثنا ء اللہ زہری کیلئے کہے تھے کہ وہ اسٹیج پر نہیں آئیں گے اگر یہ سب ہو بھی گیا تو بعد معافی مانگ لی جاتی تو شاید ثنا اللہ زہری کے استعفیٰ تک نوبت نہ پہنچتی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب پاکستان مسلم لیگ علیحدگی کا اعلان کیا تو اس وقت شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال سمیت مصدق ملک نے فیصلہ واپس لینے کیلئے دبائو ڈالا تھا ۔