پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کابیانیہ ، بلاول بھٹو زرداری کا انٹرویو پی ڈی ایم کے اندر چل کیا رہا ہے؟ کہانی کھل گئی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

‎اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور آصف زرداری کے مابین ہونیوالی گفتگو میں یہی طے پایا تھا کہ حکومت پر دباؤ کیسے بڑھایا جائے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو پی ڈی ایم کے بیانیے پر مکمل طور پر متفق ہیں البتہ حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے نواز شریف کی کچھ اپنی تجاویز ہیں

جبکہ آصف زرداری کی اپنی تجاویز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی سڑک اور سٹریٹ کی سیاست میں بھی مسلم لیگ ن کیساتھ کھڑی ہو گی لیکن وہ چاہتی ہے کہ ساتھ ہی ساتھ پارلیمنٹ کے اندر بھی حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے۔ آصف زرداری نے تجاویز پیش کی ہیں وہ بہت ٹھوس ہیں جب ان پر عمل ہو جائے گا تو مولانا فضل الرحمان اس کا اعلان کریں گے۔ سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ آپ سڑکوں پر جلسے جلوس اور لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے، لیکن ہم یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کی حکومت پر صرف دو چیزوں کا پریشر بڑھایا جائے، صرف اسلام آباد پر پریشر نہ بڑھایا جائے بلکہ لاہور اور کوئٹہ پر بھی پریشر بڑھایا جائے کیونکہ لاہور اور کوئٹہ میں وزیراعظم عمران خان کے اتحادی حکومت کر رہے ہیں، وہاں پر بھی پریشر بڑھانے کی ضرورت ہے۔سینئر صحافی کا مزید  کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے انٹرویو میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ نوازشریف جس کا نام لینا چاہتے ہیں یہ ان کا حق ہے،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…