اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ پولیس کے ریٹائرڈ آئی جی جیل خانہ جات کےاربوں کے اثاثے نیب کے حصار میں آگئے ،گھیرا تنگ ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے ریٹائرڈ آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگن 7ارب روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے،
سراغ لگا لیا گیا ۔ نیب نے نصرت حسین منگن کے اثاثوں کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہےاس حوالے سے نیب حکام ضلع ٹھٹھہ میں نصرت منگن کی اراضی کی تصدیق کے لیے ڈپٹی کمشنر سے بھی تفصیلات مانگی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نصرت حسین منگن کے نجی بینک میں چند مشتبہ اکائونٹس کا بھی سامنے آئے ہیں ۔ جبکہ نصرت منگن کی ملکیت میں رانی پور میں سی این جی اسٹیشن بھی ہے۔ریٹائرڈ آئی جی نصرت منگن دوران سروس بھی متعدد الزامات کا سامنا کر چکے ہیں ۔