بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

گلگت بلتستان الیکشن کے دوران ن لیگ کو بڑا سیاسی جھٹکا، عین وقت پر اہم لیگی رہنما نے وفاداری بدل لی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر گلگت بلتستان میجر (ر) امین ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے

مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر گلگت میجر (ر) امین نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے وژن پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے ساتھیو ں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی انہو ں نے کہاکہ کافی سوچ بچار کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا شریف خاندان کا بیانیہ کو ئی بھی محب وطن پاکستانی قبول نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ گلگت کے عوام کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں کرپشن کا ریکارڈ توڑنے اور گلگت کو محرومیوں کی نظر کرنے والوں کا ساتھ نہیں دے سکتا انہوں نے اپنے حلقے میں تحریک انصاف کی امیدوار آمنہ انصاری کی بھر پور حمایت کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے میجر (ر) امین کی شمولیت کا خیر مقد م کرتے ہو ئے کہاکہ کامیایبو ں کا یہ سلسلہ ہر حلقے اور شہر تک وسیع کریں گے 15نومبر گلگت کے حوالے سے تاریخ ساز دن ہو گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…