پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

انکوائری میں آئی جی سندھ کااغواثابت نہیں ہوالیکن۔۔۔ سلیم صافی بھی کھل کر بول پڑے

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)سینئر صحافی سلیم صافی نے ٹوئٹ کرکے  بتایا ہے کہ ”ذرائع کے مطابق انکوائری میں آئی جی کااغواثابت نہیں ہوالیکن نامناسب رویے کاذکرہے۔رینجر آفیسر سے مرادڈی جی رینجرزنہیں بلکہ متعلقہ بریگیڈئیر ہیں جبکہ آئی ایس آئی آفیسر بھی بریگیڈیررینک کے ہیں۔

آرمی چیف نے قابل ستائش قدم اٹھایاہے ،جس سے ریاستی اداروں کے اپنے دائرہ کارتک محدودرہنے میں مددملے گی”۔اس سے پہلے آئی ایس پی آر کا اعلامیہ شیئرکرتے ہوئے سلیم صافی نے لکھا کہ ” آرمی قیادت کا ایک مستحسن قدم۔۔۔کراچی میں کیپٹن(ر) صفدر کے معاملے پر آئی جی پولیس کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر آرمی کی انکوائری مکمل، آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی اور رینجر کے متعلقہ افسران کو ذمہ داریوں سے ہٹادیا گیا”۔واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور اس پر آئی جی سندھ کے تحفظات کی تحقیقات کے لئے آرمی چیف قمر جاو ید باجوہ کی ہدایت پر کی جانیوالی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے جس کی روشنی میں پاکستان رینجرز اور آئی ایس آئی کے متعلقہ افسران کو ان کے موجودہ عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اکتوبر کے کراچی واقعہ کے سلسلے میں تحقیقات مکمل کر دی گئی ہیں ،18/19 اکتوبر کی

درمیانی رات پیش آنے والا واقعہ کی کورٹ آف انکوائری میں قرار دیا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز(سندھ )اور آئی ایس آئی سیکٹر ہیڈ کوارٹر کراچی سے تعلق رکھنے والے متعلقہ افسران نے مزارقائد کی بے حرمتی کے پس منظر میں عوامی دبائو میں آ کر جذباتی طور پر کارروائی کی۔

ان پر عوامی دبائو تھا کہ قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے ۔متعلقہ آئی ایس آئی اور رینجرز افسران نے تحمل و ذمہ داری کے بجائے ذاتی حیثیت میں جذبات میں آ کر اقدام اٹھایا ۔ان افسران کو ہوشیاری سے اس صورت حال نمٹنے کا کافی تجربہ تھا اور ناپسندیدہ صورت حال پیدا ہونے سے بچ سکتے تھے جو کہ دوریاستی اداروں کے درمیان غلط فہمی کا نتیجہ بنی ۔کورٹ آف انکوائری کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ افسران کو ان کے موجودہ عہدوں سے ہٹایا جائے اور جی ایچ کیو میں مزید محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…