اسلام آباد ( آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کے انکار کے بعد قومی سلامتی اور گلگت بلتستان کے اہم معاملات پر آج بلائے جانے والا پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا ہے ۔یہ اجلاس دوسری بار ملتوی ہوا ہے
اور اس کی بڑی وجہ اپوزیشن کا انکار ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے گلگت بلتستان الیکشن کو بہانہ بنا کر اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا اور ان کا موقف تھا کہ بلاول بھٹو سمیت بہت سے رہنما گلگت میں ہیں اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے،سپیکر نے اپوزیشن کے انکار کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا،ذرائع کے مطابق دوسری بار گلگت بلتستان کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ملتوی ہوا ہے،اب پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس گلگت بلتستان الیکشن کے بعد ہوگا۔