پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شہریوں کی زندگیاں سب سے زیادہ عزیز ہیں،ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں، صوبے کے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے:عثمان بزدار

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں شہریوں کے وسیع تر مفاد میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے -باہر نکلتے وقت ماسک کی پابندی ہر شہری کے لئے لازم ہے-مارکیٹوں او ربازاروں میں ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں – وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کے عوام کی

زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے- کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کردی ہیں -شہریوں کی زندگیاں سب سے زیادہ عزیز ہیں -ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں -انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد6,876 ہوگئی ہے -24گھنٹے کے دوران کورونا کے345 کنفرم کیسز سامنے آئے اور1مریض جاں بحق ہوا-گزشتہ 24گھنٹے کے دوران9,406کورونا تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے اورپنجاب میں کورونا کے اب تک 1680320ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں -کورونا کے106922 مریضوں میں سے 97638 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں -پنجاب میں کورونا سے 2408 مریض جاں بحق ہوئے-کورونا کی دوسری لہر، حفاظتی اقدامات:وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی انسداد کورونا کا اجلاس، کورونا کیسوں والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن اورانسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بعض مارکیٹوں اور بازاروں کو بند کرنے کا فیصلہ:وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر آج وزیراعلیٰ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کورونا کی دوسری لہر سے عوام کو بچانے اور حفاظتی اقدامات پرعملدرآمد کے لئے اہم فیصلے گئے-کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں صوبے میں مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کااظہار کیا اورکورونا کیسوں والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیاگیا-اجلاس میں بعض مارکیٹوں

اور بازاروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا گیا اورانسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹوں اور بازاروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا- صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں پازیٹو کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے اورکورونا ٹیسٹوں کے مثبت آنے کی شرح بھی بڑھی ہے-انہوں نے کہاکہ پنجاب کے

سرکاری ہسپتالوں میں 418مریض زیر علاج ہیں اور76مریضوں کی حالت تشویشناک ہے-صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ضروری ادویات اور پی پی ایز کا وافر سٹاک موجود ہے- محکمہ صحت کورونا ٹیسٹوں کے لئے مزید پی سی آر کٹس خریدے گا -صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہاکہ جن علاقوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہواہے وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن کیاجائے گا-کورونا کی دوسری لہر پر قابوپانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے-شہریوں کی جانب سے

ماسک کی پابندی نہ کرنے سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہاہے-بازاروں اور مارکیٹوں میں ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے-تاجر تنظیمیں بازارو ں اور مارکیٹوں میں ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کرانے کی پابندہوں گی-ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی مارکیٹوں او ر بازاروں کو وارننگ دیں گے اوربعد میں ایسی مارکیٹوں او ربازاروں کو سیل بھی کیاجائے گا- انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیاہے کہ ہسپتالوں میں بستروں کی بہترین مینجمنٹ کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیاجائے گا

اوربستروں کی مینجمنٹ کے لئے علیحدہ ڈیش بورڈ بنایاجائے گا-ڈیش بورڈ پر ہسپتالوں میں بستر کے حوالے سے معلومات دستیاب ہوں گی-انہوں نے کہاکہ عوام کی صحت سب سے زیادہ مقدم ہے-عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ضروری فیصلے کئے جائیں گے-اجلاس میں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کو کورونا ہسپتال قرار دینے کا فیصلہ کیاگیا-اجلاس میں ریپڈ ٹیسٹ بھی متعارف کرانے کی تجویز پر غورکیاگیااورریپڈ ٹیسٹ متعارف کرانے کے بارے میں ٹیکنیکل گروپ اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گا-

اجلاس میں شادی ہالوں اور مارکیز میں شادی بیاہ کی تقریبات کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی-کمیٹی شادی تقریبات اور شادی ہالوں و مارکیز کے ایس او پیز کے حوالے سے 24گھنٹے میں حتمی سفارشات پیش کرے گی-صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال،معاون خصوصی اطلاعا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنرلاہور ڈویژن،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ،اعلیٰ افسران اور عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی-کمشنر ملتان ڈویژن اور کمشنر راولپنڈی ڈویژن ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی علامہ اقبالؒ کے مزار پرحاضری، پھولوں کی چادرچڑھائی، ملک و قوم کی ترقی

وخوشحالی کیلئے دعا:وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج یوم اقبال پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پرحاضری دی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علامہ اقبالؒ کے مزار پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کی- وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے عظیم مفکر علامہ اقبال ؒ کو خراج عقیدت پیش کیا-خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے د دعاکرائی-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ علامہ اقبال ؒکا پیغام امیداور خود داری کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کے لئے امید کی کرن ہیں۔نئے پاکستان کی بنیاد عدل، انصاف اور احساس جیسے اصولوں پر رکھی گئی ہے اور وزیراعظم عمران خان اقبالؒ کے

افکار کے مطابق نیاپاکستان بنا رہے ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-ضلع کوہلو میں سلنڈرپھٹنے کا واقعہ،وزیراعلیٰ کی زخمی بچوں کے علاج معالجے کیلئے تعاون کی یقین دہانی،وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر 18زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل ڈی جی خان اور 8شدید زخمی

ملتان برن سنٹر منتقل: وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں شادی کے دوران سلنڈر پھٹنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی بچوں کے علاج معالجے کے لئے حکومت بلوچستان کوہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر 18زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 8شدید زخمیوں کو ملتان برن سنٹر میں شفٹ کر دیا گیا ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی

انتظامیہ او رمحکمہ صحت کے حکام نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی-بلوچستان کے علاقے کوہلو میں زخمی ہونے والے بچوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے گی-یہ بچے ہمارے اپنے ہیں،ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائے گی -وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا صوبائی وزیر اوقا ف ومذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کے بھائی کے

انتقال پراظہار تعزیت کی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے صوبائی وزیر اوقا ف ومذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کے بھائی سید فیض الحسن شاہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ اور سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…