اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی دارالحکومت میں کوورونا کے وار جاری ہیں،وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای) کو بھی کوروناوائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سیل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ڈائریکٹوریٹ میں کورونا وائرس کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے
بعد انتظامیہ کی جانب سے گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور کو دو روز کیلئے سیل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر کئی تعلیمی ادارے اور دیگر آفسز سیل کئے جاچکے۔اسلام کے مختلف سیکٹرز میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا سلسلہ جاری ہے۔