پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

عوام کے لئے خوشخبری ،سی این جی سستی ہونے کی نوید سنا دی گئی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت شہروں میں فضائی آلودگی سموگ کو کم کرنے، پیٹرولیم امپورٹ بل میں کمی لانے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے گاڑیوں میں سی این جی کے استعمال کو

فروغ دے رہی ہے۔ اس حوالے سے اہم اقدامات کئے گئے ہیں جن میں نئے سی این جی اسٹیشن لگانے پر پابندی کا خاتمہ شامل ہے۔ اوگرا نے قانونی تقاضے پورے کرنے والے درخواست گزاروں کو نئے لائسنس جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ غیاث پراچہ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سی این جی کٹس کی درآمد پر بھی عائد پابندی اٹھالی گئی ہے اور ان پر عائد درآمدی ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں کمی کی گئی ہے جس سے اس کاروباری کی حوصلہ افزائی ہو گی۔اب ملک میں نئی گاڑیوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی حامل سی این جی کٹس ملک میں دستیاب ہوں گی جو صارفین کو ایندھن کی مد میں15 فیصد اضافی بچت کا فائدہ دیں گی۔انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ درآمدی گیس ایل این جی کی دستیابی کے ساتھ ان تمام اقدامات کی وجہ سے سی این جی پر گاڑیاں چلانے کا رجحان بڑھے گا جس سے عوام کو سفری اخراجات میں 40 فیصد تک بچت ہوسکے گی۔حکومتی فیصلوں سے اس شعبہ میں نئی سرمایہ کاری ہوگی اور تقریبا تین لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا جبکہ جن علاقوں میں سی این جی نہیں ہے وہاں بھی یہ ایندھن دستیاب ہوجائے گا۔اس فیصلے سے شہروں کی فضائی آلودگی میں اگلے دو سالوں میں 25 فیصد تک کمی ہوجائے گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت سے گزارش ہے کہ پالیسی میں خوشگوار تبدیلی کے بعد زیلی اداروں سے فیصلوں پر جلد عمل درامد کروائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…