کاہنہ(این این آئی)اینٹی سموگ ٹیم پر بھٹی مالکان کا دھاوا ،سموگ ٹیم نے موقع سے بھاگ کر جان بچائی، محکمہ ماحولیات اور نشتر ٹان انتظامیہ نے سموگ کے حوالے سے مشترکہ آپریشن کاہنہ کے نواحی علاقہ آہلو روڈ پر موجود مٹی کے گملے تیار کرنے والی بھٹیوں کے خلاف کیا،آپریشن کے دوران سرکاری عملے نے رات کے وقت چوری ٹائر پلاسٹک ربڑ گندہ کچرا وغیرہ جو بھٹیوں میں
جلایا جاتا تھا قبضے میں لے لیا اور بھٹیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کرنے لگے تو تقریبا 100 کے قریب افراد نے سموک ق ٹیم پر دھاوا بول دیا اور سرکاری اہلکاروں کو مارا گیا، ٹیم کے افراد نے موقع سے بھاگ کر جانیں بچائیں بعد میں اعلی افسران نے پولیس کے ذریعے آپریشن مکمل کیا اور بھٹی مالک سجاد اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔