مستونگ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے اقلیتی رہنماء و 2018 کے الیکشن میں اقلیتی نشست کے ٹکٹ ہولڈر مکھی مہیش کمار نے پاکستان مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے میں
پی ایم ایل این کے مرکزی قیادت کی جانب سے چیف آف جھالان نواب ثناء اللہ خان زہری کو روکنے کے عمل کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور میاں صاحب کو بلوچستان کے قبائی روایات سے باخبر نہیں کہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کئی سرداروں کے سربراہ ہیں مگر اس کے باوجود مرکزی قیادت نے انتہائی غلط اقدام اٹھایادنیا کے سامنے عیاں ہے کہ 2013 کے الیکشن میں کوئی الیکشن لڑنے کیلئے تیار نہیں تھا اور انھوں سخت کٹھن حالات میں الیکشن میں حصہ لیا پی ایم ایل این کو بلوچستان میں مضبوط بناتے ہوئے 22نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں پی ایم ایل کو کوئی نام لینے والا نہیں ہوگا۔