اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے مزید ایک ایم این اے اور ایک ایم پی اے سے وزیر اعلیٰ کی جلد ملاقات کا امکان ہے، مسلم لیگ ن کے پانچ ایم پی ایز کی حمایت حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلی ٰ اور انکی ٹیم کی جانب سے مزید لیگی ارکان سے
رابطے کئے جارہے ہیں ۔قومی موقر ناے میں شائع رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مسلم لیگ ن کے نوازشریف بیانیے کے مخالف مزید ارکان کو توڑنے کا قریبی ساتھیوں کو ٹاسک سونپ دیا ہے ، ایک لیگی ایم این اے اور ایک ایم پی اے کی جلد وزیر اعلیٰ سے ملاقات کا بھی امکان ہے ، حکومتی رہنمائوں نے مسلم لیگ ن کے مزید ارکان اسمبلی سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنمائوں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔