جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کورونا کی دوسری لہر سے عوام کو بچانے اور حفاظتی اقدامات پرعملدرآمد کے لئے اہم فیصلے گئے-کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں صوبے میں مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کااظہار کیا اورکورونا

کیسوں والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیاگیا-اجلاس میں بعض مارکیٹوں اور بازاروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا گیا اورانسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹوں اور بازاروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا- صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں پازیٹو کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے اورکورونا ٹیسٹوں کے مثبت آنے کی شرح بھی بڑھی ہے-انہوں نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 418مریض زیر علاج ہیں اور76مریضوں کی حالت تشویشناک ہے-صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ضروری ادویات اور پی پی ایز کا وافر سٹاک موجود ہے- محکمہ صحت کورونا ٹیسٹوں کے لئے مزید پی سی آر کٹس خریدے گا -صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہاکہ جن علاقوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہواہے وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن کیاجائے گا-کورونا کی دوسری لہر پر قابوپانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے-شہریوں کی جانب سے ماسک کی پابندی نہ کرنے سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہاہے-بازاروں اور مارکیٹوں میں ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے-تاجر تنظیمیں بازارو ں اور مارکیٹوں میں ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کرانے کی پابندہوں گی-ایس او پیز پر عملدرآمد نہ

کرنے والی مارکیٹوں او ر بازاروں کو وارننگ دیں گے اوربعد میں ایسی مارکیٹوں او ربازاروں کو سیل بھی کیاجائے گا- انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیاہے کہ ہسپتالوں میں بستروں کی بہترین مینجمنٹ کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیاجائے گا اوربستروں کی مینجمنٹ کے لئے علیحدہ ڈیش بورڈ بنایاجائے گا-ڈیش بورڈ پر ہسپتالوں میں بستر کے حوالے سے معلومات

دستیاب ہوں گی-انہوں نے کہاکہ عوام کی صحت سب سے زیادہ مقدم ہے-عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ضروری فیصلے کئے جائیں گے-اجلاس میں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کو کورونا ہسپتال قرار دینے کا فیصلہ کیاگیا-اجلاس میں ریپڈ ٹیسٹ بھی متعارف کرانے کی تجویز پر غورکیاگیااورریپڈ ٹیسٹ متعارف کرانے کے بارے میں ٹیکنیکل گروپ اپنی حتمی سفارشات پیش

کرے گا-اجلاس میں شادی ہالوں اور مارکیز میں شادی بیاہ کی تقریبات کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی-کمیٹی شادی تقریبات اور شادی ہالوں و مارکیز کے ایس او پیز کے حوالے سے 24گھنٹے میں حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…