اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بے قابو واٹر ٹینکر نجی بینک میں گھس گیا، جانی نقصان ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی نارتھ ناظم آباد میں ایک واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر ایک نجی بینک میں گھس گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پولیس
کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران وہ دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں واٹر ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر بھی زخمی ہیں، جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات بھی کر رہے ہیں۔