بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) میں استعفوں کا سلسلہ طول پکڑنے لگا،ایک اور رہنما نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربت(آن لائن) جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ اور نواب ثناء اللہ زہری کا مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہونے کے بعدمکران سے مسلم لیگ (ن) سے استعفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، مکران کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر ہوتمان بلوچ نے تربت میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے عزیز و اقارب اور سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ، میر ہوتمان بلوچ نے کہاکہ گزشتہ پانچ سال سے مسلم

لیگ سے وابستہ رہا ہوں مسلم لیگ کو فعال و منظم بنانے کیلئے مکران بھر میں کنونشن اوردیگر پروگرام کیئے بلوچستان میں مسلم لیگ کی فعالیت نواب ثناء اللہ زہری اور جنرل قادر بلوچ کی مرہون منت رہی ہے ان کے جانے کے بعد مسلم لیگ بلوچستان میں لاوارث بن چکی ہے جس پارٹی کا کوئی والی وارث نہیں اس پلیٹ فارم پر سیاست کرنا عوام کو دھوکہ دینا ہے انھوں کہا کہ جس پارٹی کا لیڈر ملک سے فرارہوچکا ہو اور کسی پتہ نہیں پارٹی کا لگام کس کے ہاتھ میں ہے کارکنان پریشان ہیں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اقتدار کے وقت ہمارے کارکنوں کو نظرانداز کیا گیا کارکنان مایوسی کی حالت میں بھی پارٹی سے وفادریاں نبھاتے رہے مسلم لیگ کی قیادت صرف اشرفیہ پر مہربان رہی ہے آج ہزاروں مسلم لیگ کے کارکنان دربدر کی ٹوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور بیروزگاری کی دلدل میں پھنس رہے ہیں انھوں نے کہا مسلم لیگ کے مرکزی رہنما حسن اقبال کا بیان کہ نواب ثناء اللہ زہری اور جنرل قادر بلوچ کا مسلم لیگ سے مستعفی ہونے پر پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اپنے آپکو جھوٹا دلاسہ دینا ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ابھی تک کسی پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے اپنے عزیز و اقارب اور ورکروں کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کروں گا انھوں نے کہا پنجگور ، تربت اور گوادر سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں سے رابطے جاری استعفوں کانہ رکھنے والا سلسلہ جاری رہے گا، بلوچستان سے مسلم لیگ نواز کا صفایا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…