اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے معروف علاقے فردوس مارکیٹ میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں اور شدید ٹریفک جام کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاں پر انڈر پاس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ
ٹریفک کی روانی کو مزید ہموار کیا جا سکے ۔ اس منصوبے کا کنٹریکٹ بھی بی آر ٹی پشاور بنانے والی کمپنی کو دیا گیا لیکن گزشتہ چھ ماہ سے یہ انڈر پاس زیر تعمیر ہے اور تکمیل کو پہنچنے کا نام ہی نہیں لے رہا جس کے باعث فردو س مارکیٹ اور ارد گرد کے علاقوں میں قائم مارکیٹوں میں کاروبار تقریباً ٹھپ ہو کر رہ گیاہے جس کی وجہ متبادل راستہ اور پارکنگ کا نہ ہونا ہے ، مقررہ وقت پر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے تاجر کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔ شہریوں کا کہناہے کہ کبھی کہتے ہیں پانچ تاریخ کو مکمل ہو گا تو کبھی بیس تاریخ دے دیتے ہیں لیکن کام پورا ہونے کا نام ہی نہیں لے رہاہے ۔شہریوں کی شکایت کے باعث وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پیر کی رات کو اچانک فردوس مارکیٹ کا دورہ بھی کیا اور جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے شہریوں کو جلد تکمیل کی یقین دہانی کروائی ۔