اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کون آپ کو بلیک میل کر رہا ہے نام بتائیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کو آپ کی ووٹ چوری بلیک میل کر رہی ہے
،عمران صاحب آپ کو آپ کو آٹا اور چینی بلیک میل کر رہی ہے ،عمران صاحب اگر آپ ووٹ چوری نہ کرتے تو کوئی آپ کو بلیک میل نہ کر سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اگر آپ نواز شریف کی طرح عوام کے منتخب وزیراعظم ہوتے تو کوئی آپ کو بلیک میل نہ کر سکتا ،عمران صاحب اڑھائی سال میں آپ نے اپنے اے ٹی ایمز کے ساتھ مل کرعوام کا آٹا چینی، بجلی گیس چوری کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں گزشتہ اڑھائی سال سے جاری سرکس اور پتلی تماشا ختم ہونے والا ہے ،ووٹ چور سلیکٹڈ ٹولہ پی ڈی ایم کی آئین قانون اور عوام کی جدوجہد سے ڈر کر بھاگ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام سلیکٹڈ ،ووٹ، آٹا چینی بجلی دوائی چوروں سے حساب لے کر رہے گی،عمران صاحب ڈھائی سال سے ووٹ چور کرپٹ نالائق اور نااہل ٹولا اپنے اے ٹی ایمز کو این آر او دے رہا ہے ،عمران صاحب ڈھائی سال سے ووٹ چور کرپٹ نالائق اور نااہل ٹولا ریاستی طاقت استعمال کر کے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند اور اپنی چور کابینہ کو این آر او دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ چور، مہنگائی اور ضمیر فروشوں کو صرف ایک پیغام ہے کہ گھر جائیں، آپ کی سیلیکٹڈ حکومت ختم ہوچکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے پوری کوشش اور سازش کرکے عوام کی معیشت اور روزگار تباہ کیا،عمران صاحب جتنا مرضی چیخیں چلائیں، آپ کو ’این۔آر۔او‘ نہیں دیں گے۔