جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

پی ڈی ایم کی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ، حکومت کو گھر بھیجنے کی تیاری ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کیلئے مشکل کھڑی کر دی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

پشاور  (آن لائن ) جمعیت علمائ�  اسلام (ف) کے مرکزی امیر اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن  نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں اپنے ایجنڈے پر متفق ہیں۔ اپوزیشن کی کاوشیں کامیابی کے قریب ہیں، دسمبر تک حکومت کو نہیں دیکھ رہا۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں نے  مفتی محمود مرکز پشاور میں صوبائی عاملہ کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطائ�  الحق درویش، شمس الرحمن شمسی، عبدالجلیل جان، مولانا احمد علی درویش اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں 25 جولائی 2018 کے دھاندلی زدہ انتخابات کے حوالے سے اپنے بیانئے ہر قائم ہیں انہوں نے کہا کہ گوجرانولہ کراچی اور کوئٹہ کے بعد پشاور جلسہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک کو بچانے، آئین کے استحکام قانون و اداروں کی بالادستی اور ملک وعوام کو موجودہ حکومت سے نجات دلانے کے لیے میدان میں اتر چکی ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں پروپیگنڈوں کے باوجود مشترکہ بیانیے پر قائم ہیں سلیکٹیڈ حکمرانوں کا زوال قریب ہے جنوری سے قبل ان شائ� اللہ عوام کا غیض و غضب حکمرانوں کو گھر بھیجنے پر مجبور کردیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…