بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عبدالقادر بلوچ، ثناءاللہ زہری کے جانے سے پارٹی کو فرق نہیں پڑےگا، ن لیگ کا ردعمل

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)  سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  عبدالقادر بلوچ   کے  بیانات بدقسمتی ہے،انہوں نے صرف اپنی سیاست کو تباہ   اور جو ا نکا  عزت وقار    تھا اسے مجروح کیا ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر )عبدالقادر بلوچ  کے  کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے

شاہد خاقان عباسی  نے کہا عبدالقادر بلوچ حقیقت سے واقف ہیں اور میں بھی ہوں ۔   ایک جلسے میں ثناء اللہ زہری کو مدعو نہ کئے جانے کے معاملے  کو پی ڈی ایم کے بیانیہ سے جوڑنا قطعاً غلط اور جھوٹی بات ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں کے پارٹی میں نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن مجھے ان سے یہ توقع بالکل نہیں تھی اگر وہ پارٹی چھوڑنا چاہتے تھے تو استعفیٰ بھیج دیتے بات ختم ہوجاتی ۔انہوں نے کہا جماعت  نے عبدالقادر بلوچ کو عزت دی ہے لیکن  وہ اس عزت کی لاج نہ رکھ سکے  جو افسوسناک بات ہے ۔سیاست میں راہیں جدا ہوتی ہیں لیکن جس بیانیہ کی وہ بات کررہے ہیں اس کا انہوں نے مجھ سے کبھی ذکر نہیں کیا اور نہ جماعت کے کسی اوررہنماء  سے بات کی ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا  نوازشریف کا یہ بیانیہ کہ ملک آئین و قانون کے مطابق چلے اس سے سارا پاکستان اتفاق کرتا ہے ۔جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ اگر اس سے اتفاق نہیں کرتے تھے تو جماعت کے اندر بات کرتے ،مجھ سے ذاتی طور پر ان کی گفتگو رہی ہے لیکن انہوں نے کبھی ایسی بات نہیں کی۔انہوں  نے افسوسناک  بات کی ہے، ا ن باتوں   کو ذاتی بنانا یہ عبدالقادر بلوچ کی ذاتی سیاست کی بدنامی اور  ناکامی ہے ۔یہ پی ڈی ایم کے بیانیہ کو تقویت پہنچانے کے مترادف ہے کہ جو لوگ ہماری صفوں میں نہیں تھے  جو ملک میں آئین کی بالادستی نہیں چاہتے وہ آج اپنے اصل گھر پہنچ چکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…