اسلام آباد(آن لائن) غیر ملکی خواتین کو حراساں کرنے کا معاملہ،وفاقی پولیس نے وقوعہ میں ملوث دو ملزمان فرقان اور ابرار کو گرفتار کرلیا ہے۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی کو بروقت کارروائی کی ہدایت کی۔پولیس ٹیموں نے ٹریل ون، ٹریل سکس،ٹریل فائیو،
گوکینہ تلہاڑ میں خواتین کو سرچ کیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق خواتین نے جب پولیس کو کال کی تو انہیں خود نہیں معلوم تھا کہ وہ کہاں موجود ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام کارروائی کی خود نگرانی کی۔خواتین کو بحفاظت تلاش کرنے پر آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے آئی جی اسلام آباد نے اے ایس پی کوہسار عائشہ گل کے لئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کردیا۔ایس ایچ او کوہسار شبیر تنولی اور تفتیشی ٹیم کے لئے کلاس ون سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔پولیس ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر ملکی خواتین کو بحفاظت تلاش کیا۔پولیس ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔