اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کے نجی بینک کا منیجر انتہائی شرمناک حرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ، منیجر نے خاتون کو سرعام ہراساں کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام ااباد کے ایک نجی بینک میں خاتون کو ہراساں کیے جانے کے واقعے کی ایک
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عوام شدید غم وغصہ کا اظہار کر رہے ہیں ۔ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ٹوئٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اسلام آباد کے فیصل بینک کی برانچ ایف 10 کی ہےاورخاتون کو ہراساں کرنے والا شخص بینک منیجر ہے جس کا نام عثمان گوہر بتایا جا رہا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔جبکہ لوگوں کی جانب سے فیصل بینک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کیخلاف کاروائی کی جائے۔ اس واقعے کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر ردعمل جاری کیا گیا ہے۔اعلی سرکاری افسران کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد تفتیش شروع کی جائے گی ۔