پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنی اہلیہ سیدہ طوبی عامر سمیت عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر  کا شکار

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنی اہلیہ سیدہ طوبی عامر سمیت عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے شکار ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ میں اور میری اہلیہ سیدہ طوبی عامر کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔

اپنے بیان میں عامر لیاقت حسین نے قرآن پاک کی آیت بھی لکھی اور اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے لیے ادرک، لہسن، کلونجی، لونگ اور دارچینی کا استعمال کررہے ہیں جس سے ان کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔عامر لیاقت حسین نے اپنے تمام چاہنے والوں سے دعاوں کی اپیل بھی کی ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ سیدہ طوبی عامر نے بھی سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی صحت سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔سیدہ طوبی عامر نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا کہ میرا اور میرے شوہر عامر لیاقت حسین کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد ہم نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔سیدہ طوبی عامر نے بھی اپنے چاہنے والوں سے دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی دعاوں کی بے حد ضرورت ہے، اللہ پاک تمام مریضوں کو جلد صحتیابی عطا کرے آمین۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 923 تک جا پہنچی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…