بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

10 گرام تک چرس پینے کی اجازت دی جائے، شہری عدالت پہنچ گیا، جج کو قائل کرنے کے لئے عجیب و غریب دلائل

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہری نے 10 گرام تک چرس پینے کی اجازت دینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں 10 گرام چرس پینے اور رکھنے کی اجازت دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔شہری غلام اصغر سائیں کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ میں درخواست دائر کی گئی کہ اسے 10 گرام تک

چرس پینے کی اجازت دی جائے۔ درخواست سامنے آنے پر 2 رکنی عدالتی بینچ کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔جسٹس مظہر علی نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کیسی درخواست لے کر آئے ہیں؟، کیا آپ چاہتے ہیں ملک میں سب لوگ چرس پینا شروع کر دیں؟۔اس موقع پر عدالت نے کہا کہ بتائیں آپ پر کتنا جرمانہ عائد کیا جائے۔ عدالتی سوال پر درخواست گزار نے التجا کرتے ہوئے کہا کہ میں غریب آدمی ہوں،، مفاد عامہ کی درخواست لے کر آیا ہوں۔ عدالت 10 گرام چرس رکھنے پر جرمانہ ختم کرے۔درخواست گزار نے کہا کہ چرس شریف لوگ پیتے ہیں، جنہیں پولیس تنگ کرتی ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پینا ہے تو ان ممالک میں چلیں جائیں، یہاں اجازت نہیں ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئیے کہ ایسی درخواستیں عدالت میں کیوں لیکر آتے ہیں؟۔ جس پر درخواست گزار نے کہا کہ چرس پینے کی اجازت دینے سے ملک کی آمدنی بڑھے گی، ریونیو بنے گا۔اس پر جسٹس مظہر نے مزید کہا کہ ہمیں ایسا ریونیو نہیں چاہیئے۔ آمدنی بڑھانے کے اور بھی جائز طریقے ہوتے ہیں۔ عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ درخواست میں وزارت قانون وفاق و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔  تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…