لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کی طبیعت ناساز ہوگئی جس پر انہیں سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیا،طبی معائنہ، مختلف ٹیسٹ کئے گئے ، سمز کی پرنسپل ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ چودھری شجاعت کی طبیعت خطرے سے باہرہے،
انہیں سانس لینے میں دشواری تھی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی سروسزہسپتال آئے اور چودھری شجاعت کی عیادت کی۔انہوں نے چودھری شجاعت کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ بتایا گیا ہے کہ پروفیسر کامران چیمہ چودھری شجاعت حسین کے معالج ہیں اور ڈاکٹروں کی ابتدائی تشخیص کے بعد چودھری شجاعت حسین کو نمونیا ہے، وہ بلاک اے میں داخل ہیں اور ان کے کورونا ٹیسٹ کے نمونے بھی لیبارٹری میں بھجوادیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ نمونیا کے شدت اختیار کرنے کی وجہ سے انہیں شدید چھاتی کا انفیکشن ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے علاوہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی موقع پر پہنچ گئیں۔