سرگودھا(این این آئی)سوشل میڈیا پر دوستی میں سپین سے پاکستان آ کر اسلام قبول کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر سے سرگودھا کے نوجوان سے شادی کر لی اور دیہات کے ماحول اور پاکستانی کھانوں پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ کے پولیس ملازم محمد نواز رانجھا کے اکلوتے سول انجئنر بیٹے محمد عدیل رانجھا کی سپین کی
لیڈی ڈاکٹردوشیزہ سے سوشل میڈیا پر دوستی محبت میں بدل گئی تو دونوں میں لومیرج پر اتفاق ہوا تو سپین سے لیڈی ڈاکٹر دوشیزہ نے پاکستان آ کر مقامی عالم دین کے سامنے دعوت دین کو قبول کرتے ہوئے کلمہ طیبہ پڑھ لیا جس پر دوشیزہ کا اسلامی نام علشیہ رکھ کر دونوں میں نکاح ہو گیا اور وہ دیہات کے ماحول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دلہن نے پاکستان اور اپنے سسرال پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیااس موقع پر دلہن سے پاکستانی کھانوں اور ماحول پر اپنے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے چاول کے پکوان کو دل پسند ڈش قرار دیا اور کہا کہ وہ لیڈی ڈاکٹر کی اپنی خدمات کو علاقہ کی خدمت کے لئے وقف کرنے پر سنجیدہ ہیں۔دلہن اور دولہا سپین میں بات چیت کرتے ہیں لیکن دلہن نے اردو کو سھکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے جس کے ساس اور سسر کا کہنا تھا کہ ان کی بہو ملن ساز ،خوش اخلاق،اور مہان نواز ہے