منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

الیکشن کمشنر کو یہاں ڈیوٹی دینی چاہیے تھی وہ بتائیں کہ اسلام آباد میں کس سے ملاقاتیں کررہے ہیں؟وزراء جگہ جگہ پیسے بانٹ رہے ہیں، بلاول بھٹو کا دعویٰ

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استور (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہ اہے کہ پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان سے 3 نسلوں کا رشتہ ہے، انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ کام کرکے دکھائیں گے جو تاریخ یاد رکھے گی،ہم جمہوری طریقوں سے اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں دوسری طرف کٹھ پتلیوں کے وزیر جگہ جگہ جا کر پیسے بانٹ رہے ہیں،عوام پیسے وزیروں سے لے کرووٹ تیرکو

دیں، سلیکٹڈ وزیر اعظم نے میانوال یکو بھی کوئی پیکج نہیں دیا ، آپ کو بھی نہیں دینگے ،گلگت بلتستان میں گندم، تیل پر سبسڈی بھٹو شہید کا کارنامہ ہے اسے چھیننے نہیں دیں گے،الیکشن کمشنر کو یہاں ڈیوٹی دینی چاہیے تھی وہ بتائیں کہ اسلام آباد میں کس سے ملاقاتیں کررہے ہیں؟ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے لائیں ۔جمعرات کو یہاں انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم جمہوری طریقوں سے اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں دوسری طرف کٹھ پتلیوں کے وزیر جگہ جگہ جا کر پیسے بانٹ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دو سال تک انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ گلگت بلتستان بھی کوئی علاقہ تھا اب یہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہاں پیسہ بانٹ رہے ہیں، گلگت بلتستان کی عوام بکنے والی نہیں ، میں عوام سے کہتا ہوں کہ وہ ان سے پیسہ ضرور لے لے مگر ووٹ پیپلز پارٹی کو دے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ میں پیکج کا اعلان اس لیے نہیں کرسکتا کیونکہ انتخابات قریب ہیں، دو سال سے آپ کو کس نے روکا تھا، یہ بعد میں بھی کوئی پیکج نہیں دیں گے، انہوں نے تو میانوالی کو بھی کوئی پیکج نہیں دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں اس خطے کو صوبہ بھی بناؤنگا، سبسڈی بھی دلواؤنگا اور عوام کو ٹیکس سے بھی بچاؤنگا۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں گندم، تیل پر سبسڈی بھٹو شہید کا کارنامہ ہے اسے چھیننے نہیں دیں گے۔انہوں نے وعدہ کیا کہ

حکومت بنانے کے بعد ہم یہاں سڑکیں بنائیں گے اور گلگت بلتستان کا اسلام آباد سے اور کشمیر سے فاصلہ کم کریں گے اور اسکردو کے لیے بھی سڑک بنائیں گے جو اسے آپس میں جوڑے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں مفت علاج کے ہسپتالوں کا جال بچھا دیا ہے اور وعدہ کیا کہ گلگت بلتستان میں بھی حکومت میں آنے کے بعد مفت علاج کی سہولیات تعمیر کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے

کہاکہ چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کی عوام اپنی زمین کی مالک بنے اور یہاں کے پہاڑوں میں جو بھی معدنیات چھپے ہیں ان کی بھی مالک بنے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمشنر کو آپ کے ووٹ کو تحفظ دلانا چاہیے تھا مگر وہ اسلام آباد میں ہمارے خلاف پریس کانفرنس کررہے ہیں، حکومت گھبرارہی ہے کہ ان کے چنے ہوے نمائندے ہار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کو یہاں ڈیوٹی

دینی چاہیے تھی وہ بتائیں کہ اسلام آباد میں کیا کر رہے ہیں اور کس سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ جمہوریت ہماری سیاست ہے اور ہماری طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، ہمیں گلگت بلتستان کو تبدیلی کے نام پرتباہی سے بچانا ہے، جو پاکستان میں ہورہا ہے وہ آپ کے

سامنے ہے، یہ اقتدارمیں ضرور ہیں لیکن عوام ان کے ساتھ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے خلاف ہرطبقہ سراپا احتجاج ہے، مزدوروں سے لے کر تاجرتک سب احتجاج کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ گلگت بلتستان کے جوان، بزرگ اورخاتون ہیں، آپ کو جو کرنا ہے کرلیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…