لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کسان اتحاد کے زخمی رہنما ملک اشفاق لنگڑیال کی ہسپتال میں وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اشفاق لنگڑیال آٹا ،چینی چور حکومت کے تشدد
سے شہید ہوئے ،ان کے قتل کی ذمہ دار سلیکٹڈ آٹا چینی چور حکومت ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے حق کے لئے آنے والوں کی ظالم حکومت نے جان لے لی ،عوام کو یہ پیغام ملا ہے کہ حق مانگنے پر ان کی جان لے لی جائے گی ،لیڈی ہیلتھ ورکرز، سرکاری ملازمین، ڈاکٹرز،میڈیا ہر طبقے کے ساتھ یہی سلوک جاری ہے ۔ مطالبہ ہے کہ ملک اشفاق لنگڑیال کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے ،ملک اشفاق لنگڑیال اور ان کے ساتھیوں پر ظلم کرنے والوں کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اشفاق لنگڑیال کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتی ہوں ،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحین کو صبرجمیل دے۔