اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت کا حنا ربانی کھر کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے سوئی گیس کمپنی کو اپوزیشن رہنما حنا ربانی کھر سے کروڑ روپے واجبات کی وصولی کیلئے گرفتار کرنے اور مقدمہ قائم کرنے بارے گیس کمپنی کو اجازت دیدی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر نے سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے 22کروڑ 38لاکھ 18ہزار روپے دبا لئے اور ادائیگی کرنے سے انکار

کر دیا ہے۔  سوئی نادرن گیس کمپنی نے اہم اپوزیشن سیاسی رہنماؤں سے اربوں روپے واجبات کی وصولی کیلئے قانون کے تحت کاروائی کرنے بارے وزیراعظم سے اجازت طلب کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے پورے ریکارڈ کو دیکھ کر گیس واجبات بلاتفریق تمام لوگوں کی وصولی بارے کمپنی کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ ذرائع سے ملنے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق حنا ربانی کھر اور ان کے خاوند کی ملکیتی گلیکسی ٹیکسٹائل مل مدو روڈ جھنگ ڈویژن فیصل آباد گیس کمپنی کی (223817551) روپے کی ڈیفالٹر ہے ان کا اکاوئنٹ نمبر (1568831000) ہے اور یہ مل گزشتہ 6ماہ سے گیس واجبات کی ادائیگی کرنے سے مسلسل انکاری ہے۔ گیس کمپنی نے ان کو کئی نوٹسز جاری کئے ہیں لیکن گیس عملا کو گیس کنکشن کاٹنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی بلکہ حنا ربانی کھر نے گلیکسی ٹیکسٹائل مل نے باہر جدید ہتھیاروں سے لیس بھاری اسلحہ والے بدمعاش کھڑے کر دئیے ہیں جو گیس عملا کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں۔ حنا ربانی کھر کا تعلق پنجاب کے مشہور سیاسی خاندان کھر ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔ انہوں نے گلیکسی ٹیکسٹائل ملز جھنگ کے مالک سے پسند کی شادی کی تھی۔ دونوں کے مابین تعلق کالج لائف میں پروان چڑھاتھا جو باقاعدہ شادی تک جاری رہا۔ گلیکسی ٹیکسٹائل مل کا مالک کا تعلق جھنگ سے ہے جہاں سے عشق کا اہم قصہ ہیر رانجھا

رونما ہوا تھا۔ گلیکسی ٹیکسٹائل مل کا مالک ابتدائی غریب خاندان سے تعلق تھا لیکن محنت اور تجارت سے ارب پتی بن گیا اور پھر ملک کی اہم اشرافیہ کے ایک خاندان (کھر) کی سیاسی وارث حنا ربانی کھر سے شادی کرلی۔ حنا ربانی کھر سے شادی کے بعد ان کے سسرال والوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔ پیپلزپارٹی دور میں جب حنا ربانی کھر وزیرخارجہ تھی تو گلیکسی ٹیکسٹائل مل مالک

نے بجلی کے بل کی مد میں کروڑوں روپے ادا نہیں کئے جس پر ان کی مل کا کنکشن منقطع کر دیا گیا۔ اب گیس کی مد میں بھی حنا ربانی کھر کے سسرال نے 22کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں روک رکھی ہیں جس پر اس کا گیس کنکشن بھی منقطع کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے حنا ربانی کھر کو ان سے اس موقف لینے کے لئے رابطہ کیا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…