پشاور(این این آئی)ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے ضلع اورکزئی میں ایک ماہ کیلئے عوامی اجتماعات،جلسوں، روڈبلاکنگ اور احتجاجوں پر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت پابندی نافذکی ہے۔انہوں نے کورونا
وائرس کی روک تھام کے پیش نظردفعہ144نافذ کی ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 ضابطہ تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ اس حکم کا اعلان فوری طورپر ہوگا۔