اسلام آباد (این این آئی) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہاہے کہ دھاندلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں،الیکشن میں فوج کا کوئی عمل و دخل نہیں ہوگا،پولیس رینجرز ایف سی کے اہلکار الیکشن سیکورٹی دیں گے،الیکشن ایکٹ سے ہٹ کر کوئی چیز نہیں ہوگی،پی ٹی آئی وزراء اور سینیٹر سینیٹر گلگت پہنچ کر الیکشن قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں،بلاول بھٹو نے
الیکشن اصولوں کی خلاف ورزی کی، وفاقی وزرا سمیت تمام جماعتوں کے95افرادکونوٹس کیے جاچکے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 29جولائی 2019 کو جب حلف اٹھایا تھا تب گلگت میں کوئی الیکشن قوانین نہیں تھے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے گلگت میں تین آل پارٹیز کانفرنس بلوائیں، تمام پارٹیز سے الیکٹورل ووٹ پر مشاورت کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم گلگت میں الیکٹورل ووٹ بنا چکے ہیں، گلگت بلتستان اسمبلی کا تیسرا الیکشن اب ہو رہا ہے،2015 کے قوانین کے مطابق انتخابات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 15 مئی 2020 کو انتخابات کا اعلان ہوا،گلگت بلتستان کے ووٹرز کی سہولت کے لئے آن لائن سروس دی،دس ضلعوں میں 24 حلقوں میں آر اوز کو رکھا گیا ہے۔شہباز خان نے کہاکہ ایس او پیز کو دیکھ کر کوڈ آف کنڈیکٹ بنایا گیا،گلگت بلتستان کی تمام اضلاع میں امیدوار کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام پاکستانی جماعتوں سے اپیل کی تھی گلگت بلتستان میں لوکل انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو نے الیکشن اصولوں کی خلاف ورزی کی،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی وزرا اور سینیٹر گلگت پہنچ کر الیکشن قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی کے خلاف نوٹس جاری کئے گئے ہیں،تمام جماعتوں کے پچانوے افراد کو نوٹس کئے جا چکے ہیں انہوں نے کہاکہ گلگت کا یہ الیکشن صاف شفاف اور آزادانہ ہوگا،دھاندلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں،24 حلقوں میں تمام آر اوز
بیٹھے ہیں ان کو دھاندلی نظر نہیں آتی،600 کلو میٹر دور بیٹھ کر ان کو دھاندلی نظر آجاتی ہے،میرا دفتر ہر وقت کھلا ہے آکر شکایات درج کروائی جائیں،2020 میں ووٹرز کی تعداد میں ایک لاکھ سے زائد کا فرق آیا ہے،اس دفعہ کے الیکشن میں فوج کا کوئی عمل و دخل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس رینجرز ایف سی کے اہلکار الیکشن سیکورٹی دیں گے،
الیکشن ایکٹ سے ہٹ کر کوئی چیز نہیں ہوگی،گلگت میں مہم چلانے والے 95 لوگوں کو نوٹس دیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری اور گلگت میں مہم چلانے والے وفاقی وزراء کو بھی نوٹس دے چکا ہوں،مراد سعید اور علی امین گنڈاپور بھی نوٹس دیئے گئے،آئندہ دنوں میں مہم چلانے والے ممبران قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیئے جائیں گے۔