بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب کے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں وقت سے پہلے ہی دینے کی تیاریاں ، ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )صوبہ پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات وقت سے قبل دئیے جانے کی تیاریاں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں سموگ اور کورونا وائرس پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر قبل از وقت موم سرما تعطیلات دیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے صوبائی حکام اور وفاقی حکومت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ ممکنہ طور پر پنجاب میں نومبر کے وسط سے موسم سرما کی تعطیلات دے دی جائیں گی۔جو 2 ہفتے پر محیط ہوسکتی ہیں۔اعلان جلد متوقع ہے ، دوسری جانب وفاق میں بھی نومبر کے دوسرے ہفتے سے چھٹیاں دینے کی تجویز زیر غور ہے۔سکول، کالجز ، یونیورسٹیز نومبر کے دوسرے ہفتے سے بند کرنے پر مشاورت جاری ہے، یاد رہے کرونا لاک ڈائون کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے پر اعلان کیا گیا تھا کہ کئی ماہ کی بندش اور بچوں کے تعلیمی نقصان کی وجہ سے رواں سال موسم سرما کی تعطیلات نہیں دی جائیں گی۔دریں اثناوفاقی حکومت نے اہم فیصلوں کے لئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس کل طلب کرلیا ۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے جبکہ صوبائی وزرائے اور اعلی حکام بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوںگے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال ، موسم سرما کی چھٹیاں اور آٹھویں بورڈ کا امتحان لینے یا

نہ لینے جبکہ تعلیمی سال کو یکم اپریل کی بجائے یکم اگست تک بڑھانے کے فیصلوں پر غور اور بعد ازاںحتمی اعلان کیاجائے گا۔دریں اثناوزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کو لے کر ابھی ہم اس مرحلے پر ہیں جہاں بروقت فیصلے

نہ کیے گئے تو صورت حال خطرناک حد تک پہنچ سکتی ہے۔اپنے بیان میں پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں زیادہ سختی کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…