ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

اسٹاک ایکسچینج فراڈ کیس، نیب نے گواہان کی فہرست تیار کر لی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور(آن لائن ) اسٹاک ایکسچینج فراڈ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 82 گواہان کی فہرست تیار کر لی۔ نیب کی جانب سے پیش کردہ فہرست میں گواہان میں ایس ای سی پی، اسٹاک ایکسچینج، بینکنگ ماہرین، متاثرین سمیت نیب اہلکار بھی شامل ہیں۔نیب ریفرنس کے مطابق

اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے نام پر 75 افراد سے 4 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ ہوا۔ ملزم پاکستان میں غیرقانونی بزنس کر رہا تھا اور متاثرہ افراد کو جال میں پھنسایا۔نیب کے مطابق ملزم نے لوگوں کو کہا کہ وہ ایک لاکھ انویسٹ کرنے پر 10 فیصد ماہانہ منافع دے گا جس کے بعد ایک شکایت گزار نے ملزم کو 10 لاکھ روپے جمع کروائے لیکن کچھ نہیں ملا۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شکایت گزاروں کو ابھی تک ان کی اصل رقم بھی واپس نہیں ملی۔نیب پراسیکیورٹر حارث قریشی کے مطابق ملزم نے 400 سے زائد افراد سے فراڈ کیا لیکن نیب سے صرف 75 افراد نے رجوع کیا، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…