اسلام آباد (این این آئی) اکتوبر 2020میں مہنگائی میں 1.70فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق اکتوبر 2020 ء میں مہنگائی میں 1.70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،
شہری علاقوں میں مہنگائی میں 1.27 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 2.35 فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 64.99 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 39 فیصد، چکن 26اور انڈے 24 فیصد مہنگے ہوئے، چینی 4.58، گندم 4اور دالوں 2فیصد تک مہنگی ہوئیں ، پہلے چار ماہ کے دوران ٹماٹر 67، آلو 53فیصد مہنگے ہوئے ۔ادارہ شماریات کے مطابق گندم 52، انڈے 43 فیصد اور دالیں 40سے 35فیصد تک مہنگی ہوئیں ، اکتوبر میں منہگائی کی شرح 8.9 فیصد رہی ۔