اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ایاز صادق سے حساب پاکستان کے عوام لیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کے
ریاست مخالف بیانیے کو بے نقاب کیا جائے گا۔ دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حالیہ متنازعہ بیان پر ان کے حلقے کے عوام بھی ان سے ناراض ہیں، ان کے حلقے کے عوام نے ان کے بیان کے خلاف احتجاج کیا جس میں ایاز صادق مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔احتجاج میں شریک ایکشخص نے کہا کہ یہ جماعت ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتی ہے مگر یہ اصل میں نوٹ کو عزت کیلئے کام کرتے ہیں،سردارایاز صادق غدار ہیں، جو ہماری سلامتی کے اداروں پر تنقید کرتے ہیں جنہوں نے اس ملک کیلئے جانیں قربان کی ہیں۔ایک اور شخص نے کہا کہ جو یہ کررہے ہیں یہ ملک کے ساتھ سیدھی سیدھی غداری ہے جس ملک سے یہ کھاتے ہیں اسی کے خلاف بات کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایاز صادق اس حلقے سے اب منتخب نہیں ہوسکتا، اب اگر وہ یہاں آئے گا تو جوتوں اور انڈوں سے اس کا استقبال کیا جائیگا ، ہم پاکستانی ہیں، پاک فوج آئی ایس آئی ہماری ہے جو اس کے خلاف بات کرے گا ہم اس سے ایسے ہی نمٹیں گے اور اس پر انڈوں کی بارش کی جائیگی۔