منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا درآمدی چینی صرف ایک صوبے کو دینے کافیصلہ

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے درآمدی چینی خیبرپختونخوا کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزرات صنعت وپیداوار کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 15 ہزار ٹن چینی کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھا۔ذرائع نے بتایا کہ خط میں کہا گیا کہ صوبے میں چینی کی قیمتیں کنٹرول پرائس پر فروحت کیلئے چینی درکار ہے

لہٰذا وفاق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے درآمد کردہ چینی سے صوبے کو چینی فراہم کرے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو درآمدی چینی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد وفاق درآمد کی جانے والی چینی سے کے پی کو چینی فراہم کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کو 15 ہزار میٹرک ٹن چینی فراہمی کیلئے ٹی سی پی کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق کے پی حکومت ٹی سی پی سے چینی خرید کر کنٹرول پرائس پربیچے گی۔دوسری جانب درآمد شدہ چینی 83.5 روپے فی کلو میں فروخت ہو گی جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق درآمد شدہ چینی کمرشل بنیادوں پربعض تھوک پر کاروبار کرنے والوں کی بجائے پرچون کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کو دی جائے گی۔ فروخت شدہ چینی کاباقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض کے مطابق. 83.5 روپے فی کلو چینی کی ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروایا جائے گا۔سہولت بازاروں میں درآمد شدہ چینی 81.5 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اس پر عملدرآمد کروانے کی فوری ہدایات کر دی گئی ہے ۔ دریں اثنا چینی اور گھی کی قیمت میں25روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے پشاو ر کی تاریخ میں چینی سب سے بلند درجہ تک پہنچ گئی ہے چینی کی بوری 5100روپے تک پہنچ گئی ہے ہول سیل میں چینی 98روپے سے 105روپے فی کلو جبکہ پرچون مارکیٹ میں چینی 110روپے سے 120روپے جبکہ بعض علاقوں میں 125روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہےگھی تیسرے درجے کے 180روپے سے 20روپے اضافہ کے ساتھ 200روپے ہو گیا ہے لوکل گھی فی کلو کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پہلے درجے ، دوسرے درجے کی گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے پہلے درجے ، دوسرے درجے کے قیمتوں میں اضافہ کے باعث شہری تیسرے درجے کے گھی اور آئل استعمال کر رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…