لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کیخلاف تھانہ سول لائنز میں غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواست جمع کرادی گئی۔قومی اسمبلی میں فواد چوہدری کی تقریر پر درخواست ایڈووکیٹ روحیل اصغر کی جانب سے تھانہ سول لائنز میں جمع کرائی گئی ۔درخواست میں فواد چوہدری کے قومی اسمبلی اجلاس میں پلوامہ بیان کو بنیاد بنایا گیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، پولیس نے درخواست کو قانونی مشاورت کے لیے لیگل ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دیا ہے۔واضح رہے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیخلاف تھانہ سول لائنز لاہور میں غداری کے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔